• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ فضل الرحمٰن کے ساتھ کھڑی ہے، طلال چوہدری

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ کھڑی ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ کل صبح ن لیگ کا بھی اجلاس ہوگا، جس میں عوامی جذبات اور توقعات کے مطابق فیصلے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نالائق، نااہل اور سلیکٹڈ حکومت کو چلتا کرنا ضروری ہے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی میں جو فیصلے ہوئے مسلم لیگ (ن) نے عمل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ تو پہلے ہی عوام کے جذبات کی ترجمان بنی ہوئی ہے، یہ فیصلہ کن لمحات ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اب آزادی مارچ میں مسلم لیگ (ن) کی شمولیت میں جو کوتاہی رہ بھی گئی ہے، تو اسے ختم کریں گے۔

تازہ ترین