اپوزیشن نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کی تیاری کرلی۔
اس بات کا انکشاف جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں رکن قومی اسمبلی بیرسٹر محسن رانجھا نے کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ قدم صدر کے الیکشن کمیشن کے دو نئے ممبران کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے معطل کیے جانے کے بعد اٹھایا جارہا ہے۔
بیرسٹر محسن رانجھا نے کہا کہ صدر مملکت نے غیر آئینی کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جلد مشاورت کے بعد صدر پاکستان کے خلاف مواخذے کی تحریک لائیں گی۔