• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ : مسلح افراد کی فائرنگ، 15 سیکورٹی اہلکار ہلاک

تھائی لینڈ میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے میں 15 دفاعی رضاکار ہلاک ہوگئے۔

تھائی لینڈ : مسلح افراد کی فائرنگ، 15 سیکورٹی اہلکار ہلاک


غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جنوبی تھائی لینڈ کے علاقے یالا میں پیش آیا جہاں حملہ آوروں نے بھاری ہتھیاروں سے سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔

حکام کے مطابق حملہ آوروں نے چیک پوسٹ کے داخلی راستوں پر امدادی کاموں میں تاخیر کے لیے دھماکا خیز مواد اور تیز دھارکیلیں بھی پھیلا دی تھیں جس کے باعث انہیں بروقت طبی امداد پہنچانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

حملے میں 12 رضاکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والے 3 رضاکار اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔

گزشتہ چند عرصے میں تھائی لینڈ میں ہونے والا یہ بڑا حملہ ہے جسے تھائی حکام نے سال کے بڑے واقعات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ممکنہ طور پر علیحدگی پسندوں کی کارروائی لگتی ہے تاہم حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

تازہ ترین