آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

دنیائے فٹبال کے ستارے، پاکستان میں پھر چمکنے کو تیار

دنیا بھر میں مقبول فٹبال کے ستارے کل پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ پاکستان آنے والے فٹبالرز میں برازیل کے رکارڈو کاکا، پرتگال کے لوئس فیگو، اسپین کے کارلوس پیوئلاور اور فرانس کے نکولس انیلکا شامل ہیں۔

دنیائے فٹبال کے ستارے، پاکستان میں پھر چمکنے کو تیار


ذرائع کے مطابق یہ چاروں فٹبالرز کل دوپہر ایک بجے کراچی میں پریس کانفرنس کریں گے، بعدازاں کراچی کے شاپنگ مال کا دورہ کرکے ڈیفنس کے راحت فٹبال اسٹیدیم پہنچیں گے۔

راحت فٹبال اسٹیدیم میں ساڑے سات بجے ورلڈ سوکر اسٹار اور ایف سی کراچی کے خلاف سکس اے سائیڈ نمائشی میچ ہوگا جس میں پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین بھی ایکشن میں ہوں گے۔

پاکستان روانگی سے قبل فٹبالرز نے پاکستانی شائقین کو کراچی اور لاہور آنے کا پیغام بھی دیا۔

واضح رہے کہ یہ چاروں اسٹار فٹبالرز پہلے بھی مختلف اوقات میں پاکستان آچکے ہیں، لیکن ایک ساتھ یہ چاروں پہلی بار پاکستان آئیں گے۔

پاکستان کے مختصر دورے پر دوسرا نمائشی میچ اتوار کو لاہور میں ہو گا جس میں ٹیم کاکا اور ٹیم فیگو آمنے سامنے ہوں گی۔ ان میچز میں نیشنل فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید