• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2بار الیکشن اور ایک ریفرنڈم پر ایک بلین پونڈ کا خرچ

سٹیفورڈ (مریم فیصل) ایک ہی دہائی میں دو بار انتخابات اور ایک ریفرنڈم کروانے میں کم سے کم ایک بلین پونڈز خرچ ہو چکے ہیں ۔ یہ اعداد و شمار اس وقت جاری کئے گئے ہیں جب ملک میں بارہ دسمبر کے انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے ۔ 2010, 2015, 2017 کے انتخابات اور اسکاٹ لینڈ اور ویلز کا ریفرنڈم اور دیگر پولز کی مشترکہ لاگت 1.06بلین پونڈز بنتی ہے۔ یہ اعداد و شمار جو ایک نیوز ایجنسی نے مرتب کئے ہیں، کے مطابق حالیہ تاریخ میں رائے شماری کے لئے انتخابات اور ریفرنڈم کے سائز اور تعدادکا عوامی اخراجات پر اثرات کو ظاہر کرتے ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق 129 ملین پونڈز ریفرنڈم پر خرچ کئے گئے، پندرہ ملین پونڈز 2015کے انتخابات پر خرچ کئے گئے اور ای یو انتخابات پر 109 ملین پونڈز خرچ کئے گئے اور اب ہونے والے انتخابات کے لئے 152 ملین پونڈز کو بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ بارہ دسمبر کے ہونے والے انتخابات، جو کے اس دہائی کا چوتھا ایونٹ ہوگا وہ تقریباً اس خرچے میں سو ملین پونڈز کا اضافہ کرنے والا ہے۔ انتخابات اور ریفرنڈم منعقد کروانے کے اخراجات مرکزی حکومت اور منحرف انتظامیہ یا مقامی حکام پر مختلف انداز میں مرتب ہوتے ہیں۔ زیادہ تر رقم عام طور پر ریٹرننگ آفیسروں کی فیسوں اور اخراجات کی مد میں کی جاتی ہے، نیز امیدواروں کے لیف لیٹس کی تقسیم پر بھی سال دو ہزار پندرہ میں کثیر رقم خرچ کی گئی تھی۔
تازہ ترین