• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برازیلین سپریم کورٹ نے سابق صدر کی رہائی کا حکم دے دیا

برازیلیا(آئی این پی)جنوبی امریکی ملک برازیل میں عدالت عظمی کے ایک تازہ فیصلے کے بعد سابق صدر لولا ڈا سلوا کی رہائی ممکن ہو گئی ہے۔ سابق صدر اور کئی دیگر اہم سیاسی شخصیات بد عنوانی کے ایک مقدمے میں سزا کاٹ رہے ہیں۔ تاہم عدالت نے جمعرات کو فیصلہ سنایا کہ ملزمان کی حراست اسی صورت ممکن ہے جب جس عدالت میں کیس کی کارروائی جاری ہو، اس سے اعلیٰ عدالتوں میں تمام اپیلیں مسترد ہو چکی ہوں۔ اس پیش رفت کے بعد ممکن ہے کہ سابق صدر کو جلد رہا کر دیا جائے۔ علاوہ ازیں لگ بھگ پانچ ہزار دیگر افراد بھی اس فیصلے سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور ان کی رہائی بھی ممکن ہے۔
تازہ ترین