• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری کالجز کے اساتذہ کا محکمہ تعلیم کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبے بھر کے سرکاری کالجز کے اساتذہ نے محکمہ تعلیم کی یقین دہانی پر جمعے کو احتجاج ختم کر دیا ، قبل ازیں تیسرے روز بھی ٹائم اسکیل کے لئے اساتذہ کا احتجاج جاری رہا، مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے، اس موقع پرشدید نعرے بھی لگائےگئے ۔بعد ازاں سیکریٹری کالجز رفیق بریڑونےاساتذہ سے مذاکرات کیے جو کامیاب رہے، رفیق بریڑو نے اساتذہ کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ٹائم پے اسکیل پروموشن دیا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ سے محکمہ مزید پیش رفت نہیں کر سکتااس لئے کالجز اساتذہ اور محکمہ معاملہ مل بیٹھ کر حل کریں ۔
تازہ ترین