کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 2ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیاگذشتہ 24 گھنٹےکے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2، بارکھان10،دالبندین1،گوادر18،قلات منفی5، خضدار4,،لسبیلہ10، نوکنڈی9، سبی13، تربت7 ژوب6،اور زیارت میں منفی2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیاآج ہفتے کوبیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقوں میں موسم سرد رہے گا دوسری جانب کوئٹہ میں سردی کی لہر آتے ہی گیس پریشر نے دم توڑ دیاجس کے باعث اسکولز میں طلباء وطالبات کوشدید مشکلات کاسامنا کرناپڑ رہاہےجس سےبچے بیمارہورہے ہیں۔