• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقبال کے پیغام کی پیروی ضروری ہے، صدر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے عظیم مفکر اور شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر کہا ہے کہ مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے اقبال کے پیغام کی پیروی ضروری ہے، اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سب مل کر محنت کریں۔

صدر عارف علوی نے علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک نئے وطن کا نظریہ دیا، اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنے کے لیے بھرپور خدمات انجام دیں ۔

صدر مملکت نے کہا کہ علامہ اقبال کے پیغام کی سب سے زیادہ ضرورت آج ہے ، اپنے اجداد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے مزید محنت کرنے کا عزم کریں اور اقبال کی تعلیمات کے مطابق مل کر ملک و قوم کی ترقی کے لیے آگے بڑھیں ۔

تازہ ترین