• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: یکدم 50 روپے کا اضافہ، ٹماٹر 250 روپے کلو

کراچی میں ٹماٹر کی قیمت ایک بار پھر بڑھ گئی، 50 روپے اضافے کے بعد ٹماٹر 250 روپے کلو ہوگیا ہے۔

کچا ٹماٹر 100 روپے کلو بکنے لگا جبکہ کہیں کہیں فی کلو ٹماٹر کی قیمت 380 روپے تک بھی پہنچ چکی ہے۔

صدر پاکستان فروٹ ویجیٹبل ایسوسی ایشن وحید احمد کے مطابق منڈی میں ٹماٹر 180 سے 200 روپے تک بکا ہے، منڈی میں ٹماٹر کی گاڑیوں کی آمد کم ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق موسم سرد ہے اور بارشوں نے فصل خراب کردی تھی، جو دوبارہ لگائی گئی ہے، بلوچستان سے لال ٹماٹر کی سپلائی کم ہوئی ہے، سندھ میں ٹماٹر کی فصل تیار ہورہی ہے، 15 روز میں صورتحال واضح ہوگی۔

ملک میں ٹماٹر کی زندگی میں یہ دن بھی آنا تھا جب اس کی قیمت ایک دن میں 50 روپے تک بڑھ گئی ،کل جو ٹماٹر 200 روپے کلو مل رہا تھا، اب وہ 250 میں دستیاب ہے۔

شہر کے ایک بازار سے 380 روپے فی کلو کی آواز بھی سنائی دی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں صرف 2 ٹماٹروں کی قیمت 40 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

ایک سبزی فروش کا اندازہ ہے کہ 40 روز میں پیداوار آئے گی۔

تازہ ترین