• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی ٹریڈرز برطانوی اور یورپی سٹاک ایکس چینجز سے اوقات کار میں کمی کا مطالبہ

لندن (پی اے) سٹی ٹریڈرز نےکام اور زندگی کے توازن کو بہتر بنانے کیلئے برطانیہ اور یورپی یونین ایکس چینجز پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے ٹریڈنگ کے اوقات کو کم کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ طویل اوقات میں کام کرنا دماغی صحت کیلئے خراب ہے اور یہ اوقات قطعی طور پر فیمیل فرینڈلی نہیں ہیں، صبح کے 8جے بچوں کی کیئر کرنا مشکل ہوتا ہے۔ یورپ میں ایسوسی ایشن آف فنانشل مارکیٹس (اے ایف ایم ای) میں ایکویلیٹیز کی سربراہ اپریل ڈے نے کہا کہ ہمارا یہ آئیڈیا ہےکہ ایکسچینجز صبح 8 بجے سے 16.30 تک کے بجائے 9 بجے سے 16.00 بجے تک کھولے جائیں۔ اے ایف ایم ای اپنی ساتھی تاجر تنظیم انویسٹمنٹ ایسوسی ایشن سے مل کر ٹریڈنگ کے اوقات کار تبدیل اور کم کرنے کے مطالبے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کم دورانیے کے اوقات کار سے تاجروں پر دبائو کم ہوگا اور کم دورانیے کے اوقات کار متنوع کارکنوں کو راغب کریں گے۔ سٹاک مارکیٹ ٹریڈنگ میں روایتی طور پر مردوں کو غلبہ حاصل ہوتا ہے اور فنانشل سروسز کے دوسرے ایریاز میں بھی طویل اوقات کار خواتین کو اس کردار کی جانب راغب کرنے کے معاملے میں پیچھے رہ جاتے ہیں۔ اے ایف ایم ای کی عہدے دار اپریل ڈے نے کہا کہ ان کی تنظیم لندن، پیرس، جرمنی اور نورڈک ریجن میں اسٹاک ایکسچینج میں لابنگ کرتی رہی ہے۔ ایک مختصر کام کا دن ملازمین کے لچک کو بہتر بنائے گا اور ٹریڈنگ فلورز پر ڈائیورس ورک فورس کو راغب کرنے کا سبب بنے گا۔ لندن اسٹاک ایکسچینج (ایل ایس ای) کا کہنا ہے کہ وہ اس درخواست پر مشاورت کا آغاز کرے گی۔ مس اپریل ڈے نے کہا کہ برطانیہ اور یورپ میں کہیں اور عام طور پر تاجر دونوں طرف 8.5 تجارتی گھنٹوں کے بجائے کچھ گھنٹوں کے لئے کام کرتے ہیں۔ اس کے برعکس امریکی ایکس چینجز 6.5 گھنٹے اور ایشین ایکسچینج 6 کیلئے کھلتے ہیں۔ انویسٹمنٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو کرس کمنگ کا کہنا ہے کہ موجودہ اوقات میں شہری تاجر کام شروع کر رہے ہیں، جب مارکیٹ میں ویسے بھی کوئی زیادہ سرگرمی نہیں ہوتی۔ بی بی سی کے پروگرام ٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس بارے میں نظرثانی کر رہے ہیں کہ اس کو کیسے یقینی بنایا جائے کہ مارکیٹ میں ہرممکن حد تک تجارت موثر اور سرگرم ہو۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کاروں، پنشن فنڈز، آپ اور میں بطور بحیثیت بچت کار ہم بالآخر موثر ترین وقت پر تجارت کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جب لیکویڈیٹی بہترین ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرنا انتہائی سستا ہے اور اس کا اصل مطلب یہ ہے کہ ہم اعلیٰ سطح کی بچت اور بہتر پنشن حاصل کرتے ہیں لہذا اس کا حقیقی عالمی اثر پڑتا ہے۔ مس اپریل ڈے کا کہنا تھا کہ جونیئر پوزیشنوں میں خواتین کی کم تعداد ہونے کا مطلب یہ ہے کہ انویسٹمنٹ اینڈ بینکنگ ٹریڈنگ میں سینئر مینجمنٹ پوزیشنز پر بھی خواتین کی تعداد کم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی دیکھ بھال اور کام کی ذمہ داریوں کو ایک ساتھ نبھانا خواتین اور مردوں دونوں کیلئے بڑا چیلنج ہے۔ اپریل ڈے نے مزید کہا کہ ہائی پریشر جابس میں طویل عرصے تک تاجروں کو جو ذہنی صحت کی مشکلات لاحق ہو سکتی ہیں، ان میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ ڈائریکٹر آف کیپٹل مارکیٹس اینڈ انویسٹمنٹ ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر جیلینا دیمترووا نے اس بات سے اتفاق کیا کہ کام کے اوقات کی وجہ سے تاجروں کی ذہنی صحت اور ذاتی زندگی کے متاثر ہونے کی بہت ساری گہری کہانیاں سنی ہیں۔ یہ چاندی کی گولی نہیں ہے ہم امید کرتے ہیں کہ وسیع تر یورپی جائزہ زیادہ ایفیشینٹ مارکیٹس میں تبدیلی کا قدم ہو سکتا ہے، جس کے قائدے ان افراد کو پہنچیں گے جو سیورز اور مارکیٹس کو چلانے والے ہیں۔ لندن سٹاک ایکسچینج نے کہا کہ اس نے شہر میں ڈائیورسٹی اور ورک پلیس کلچر کو بہتر بنانے کی بھر پور حمایت کی۔ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کا مطالبہ وسیع تر یورپی ٹریڈنگ اوقات کار کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے ایک اہم تجویز ہے۔ ہم اس تجویز پر لندن اسٹاک ایکسچینج کے گلوبل ممبرز اور کسٹمرز کے ساتھ باضابطہ مشاورت کا ارادہ رکھتے ہیں۔

تازہ ترین