• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی برادری بھارت کو لگام دے، راجہ اسحٰق صابر

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) بھارت آہستہ آہستہ عالمی قوانین کو نظر انداز کرتے ہوئے طویل کرفیو کی آڑ میں مسئلہ کشمیر کا قصہ ہی ختم کرنے کے درپے ہے۔ عالمی برادری کی خاموشی بھارتی عزائم کو تقویت دیتی ہے۔ OIC-UNسمیت دیگر بڑے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بھارت کو لگام دیں۔ ان خیالات کا اظہار آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحق صابر نے ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ اسحق صابر نے مزید کہا کہ مظلوم و معصوم اور پسے ہوئے طبقات کو طاقت کے زور پر خاموش کرکے دبا لینا مستقبل میں بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہے۔ بھارت سوویت یونین کا حشر یاد رکھے۔ اس طرح مستقبل قریب میں بھارت بھی اپنے انجام کو پہنچے گا۔ مقبوضہ کشمیر سمیت تحریک خالصتان کی طرح14آزادی کی تحریکیں بھارت میں چل رہی ہیں، ایک دن ظالم کا غرور ٹوٹے گا۔
تازہ ترین