• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا مختصر دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ عالمی کھلاڑیوں کا کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر استقبال کیا گیا اور سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔ کراچی پہنچنے پر فٹ بالرز کا کہنا تھاکہ انہیں پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، وہ یہاں قیام کے دوران فینز اور ساتھی فٹبالرز کے ساتھ بھرپور انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔ عالمی فٹ بالرز مقامی مال پہنچے اور شائقین سے گفتگو کی اور شام راحت اسٹیڈیم میں کراچی کے مقامی فٹبال کلب کے خلاف میچ بھی کھیلا۔ اتوار کو عالمی فٹ بالرز لاہور میں بھی نمائشی میچ کھیلیں گے۔

تازہ ترین