• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی ٹماٹر کی قیمت کو پر لگ گئے اور تاریخ کی بلند ترین قیمت فی کلو 275 روپے تک جاپہنچی ہے جبکہ لاہور میں 300 روپے کلو پر فروخت جاری ہے۔

پرائس کنٹرول کمیٹیاں سرکاری نرخ کا اطلاق کرانے میں بری طرح ناکام ہیں اور سبزی منڈی سمیت شہر بھر میں کہیں بھی سبزیوں کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔

کراچی میں ٹماٹر کی قیمتیں ٹرپل سنچری کے نزدیک ہیں جو کہ شہر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے ، شہری اس بڑھتے ہوئے اضافے سے بے حد پریشان دکھائی دے رہے ہیں۔

ہول سیلرز کے مطابق کراچی میں ایران کا ٹماٹر آنا بند ہوگیا ہے ، بلوچستان سے بھی لال ٹماٹر کی سپلائی کم ہوگئی ہے، جبکہ سندھ کی فصل تیار ہونے میں مزید دو ہفتے لگ سکتے ہیں جس کے آنے کے بعد یہ نرخ معمول پر آجائیں گے۔

تازہ ترین