• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کا نام آج ECL سے نکال دیں گے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

نواز شریف کا نام آج ECL سے نکال دیں گے، گورنر پنجاب


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ نواز شریف علاج کے لیے جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں، ہم ان کی صحت پر کوئی رسک نہیں لینا چاہتے۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں سب فکر مند ہیں، ہم نے ان کی صحت کو سیاست میں نہیں لانا ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہونا تھا لیکن ان کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے بیرون ملک روانگی منسوخ ہو گئی۔

تازہ ترین