• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ECL معاملہ، نوازشریف کی رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال

مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے پنجاب میڈیکل بورڈ نے ان کی میڈیکل رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہر محمود کی سربراہی میں پنجاب میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹ ارسال کی اور کہا کہ ہم اپنی پرانی تمام رپورٹس کی تصدیق کرتے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے پنجاب میڈیکل بورڈ کی جانب سے نوازشریف کی موصول ہوئی میڈیکل رپورٹ نیب کو بھجوا دی ہے اور اب اسے نیب کے حتمی جواب کا انتظار ہے۔

پنجاب میڈیکل بورڈ کی جانب سے وزارت داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نوازشریف کی صحت رُو بہ زوال ہے۔

تازہ ترین