• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر عالم کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات

معروف اینکر اور گلوکار فخر عالم نے آج ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی۔

یہ ملاقات فخر عالم کے دنیاکے گرد تاریخی سفر کے پس منظر میں ہوئی۔ فخر عالم نے ایئر چیف کے تعاون اور مشورے کا شکریہ ادا کیا، جس کی بدولت وہ ملک کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوئے۔

اس غیر معمولی کارنامے کی تعریف کرتے ہوئے ایئر چیف نے کہا کہ یہ کوشش دنیا میں پاکستان کے مثبت امیج کو پیش کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔

اس موقع پر فخر عالم نے ایئر چیف کو اپنی کتاب ''مشن پرواز - فخر عالم میکنگ ہسٹری'' بھی پیش کی۔

تازہ ترین