• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: موٹر سائیکل کی چوری صرف 13 سیکنڈ میں

کراچی: موٹر سائیکل کی چوری صرف 13 سیکنڈ میں


کراچی میں موٹر سائیکل کی چوری صرف 13 سیکنڈ کا کام بن کر رہ گئی ہے۔

عام آدمی کی سواری موٹر سائیکل، جسے خریدنے کے لیے ایک شہری کو بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں، چور اسے بس چند سیکنڈ میں اڑالے جاتے ہیں۔

شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے، جس نے ایک ایسا آلہ بنا رکھا ہے جو موٹر سائیکل کا ہینڈل لاک اور آن بٹن صرف 13 سیکنڈ میں توڑ کر وادات کرجاتا ہے۔

قائدآباد پل کے نیچے سے موٹر سائیکلوں کی چوری میں ملوث ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا، تفتیش کی تو حکام کی آنکھیں کھل گئیں۔

انہوں نے ملزم سے طریقہ واردات کی ویڈیو بنوانے کے لیے کہا تو اس نے ایک آلہ نکالا جو چھوٹی چھری جیسا تھا، جسے ملزم نے پہلے موٹرسائیکل کے ہینڈل لاک میں ڈالا اور چار سیکنڈز میں لاک توڑ دیا۔

اس کے بعد ملزم نے موٹر سائیکل کے اگنیشن میں وہی آلہ ڈالا اور 3 سیکنڈ کے مختصر وقت میں اسے بھی توڑ کر آن کرلیا، باقی کے دورانیے میں اس نے موٹر سائیکل اسٹارٹ کرلی۔

کراچی میں رواں سال ساڑھے 22ہزار شہری موٹر سائیکلوں سے محروم ہوچکے ہیں، جن کی قیمت ایک محتاط اندازے کے مطابق 45 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

تازہ ترین