• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں مسلسل دوسرا منفی دن، انڈیکس 1598 پوائنٹس گرگیا

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مسلسل دوسرا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 1598 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر ایک لاکھ 13 ہزار 443 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس ایک ہزار 896 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں آج اس کی کم ترین سطح ایک لاکھ 13 ہزار 359 رہی۔ 

حصص بازار میں آج 74 کروڑ 36 لاکھ شیئرز کے سودے 35 ارب 24 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔

اس طرح پی ایس ایکس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہو کر 14ہزار 2 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید