پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو ایکسپوز کردیا۔
پروگرام آپس کی بات میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ پرویز مشرف کو نواز شریف نے ملک سے باہر بھجوایا اور انہوں نے مشرف سے ڈیل کر کے کیس بند کیے تھے۔ پرویز مشرف کو سیاسی شخصیات کی ضرورت تھی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے خلاف کیس ہم نے نہیں کیے، اپوزیشن کو اعتراض ہے تو عدالتوں میں جائے ہم بھی گئے تھے، نواز شریف ایک دستاویز بھی پیش نہ کرسکے۔
عندلیب عباس نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 30 سال کی دستاویزات پیش کیں۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم ن کے رہنما محسن نواز رانجھا نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روکنے کی پھر درخواست کی گئی ہے۔