• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جینیفر ارکوری کے ساتھ بورس جانسن کے تعلقات کی تفتیش جاری رہے گی

لندن( نیوز ڈیسک) آئی او پی سی واچ ڈاگ نے کہاہے کہ جینیفر ارکوری کے ساتھ بورس جانسن کے تعلقات کی تفتیش جاری رہے گی اورپولنگ سے قبل ہی اس کی رپورٹ کی اشاعت خارج از امکان نہیں ہے، انڈیپنڈنٹ یہ خبر دیتے ہوئے لکھاہے کہ انڈیپنڈنٹ نہیں سمجھتا کہ ایسا ہوسکتاہے۔ پولیس واچ ڈاگ نے امریکی ٹیک انٹرپرینیور جینیفر ارکوری کے ساتھ بورس جانسن کے تعلق کے بارے میں رپورٹ الیکشن سے قبل ہی شائع کی جاسکتی ہے۔ آئی او پی سی نے ان رپورٹس کی سختی سے تردید کی ہے کہ اس نے اس اعلان میں تاخیر کی ہے کہ آیا وزیراعظم کے خلاف ممکنہ کرمنلٹی کی تحقیقات کی جاسکتی ہے ،لندن کے میئر کی حیثیت سے بورس جانسن پولیس کے محکمے کے بھی ذمہ دار تھے اس لئے آئی اوپی سی کو اس تفتیش میں شریک ہونا پڑا کہ کیا دونوں کی دوستی میں مفادات کاتصادم موجود تھا، سابق ماڈل ارکوری نے گزشتہ سال اپنی کمپنی ہیکر ہائوس کیلئے ایک لاکھ پونڈ گرانٹ حاصل کی تھی وہ مختلف ٹریڈ مشنز میں بھی بورس جانسن کے ساتھ رہی تھیں حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے آبزرور میں اس خبر کی اشاعت کے بعد کہ آئی اوپی سی نے جو بورس جانسن کے خلاف کرمنل تفتیش کااعلان کرنے والی تھی یہ اعلان انتخابات کے انعقاد تک ملتوی کردیاہے۔ لیکن آئی او پی سی کاکہناہے کہ اس کا12دسمبر سے قبل اعلان کئے جانے کااب بھی امکان موجود ہے۔
تازہ ترین