• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی سیاست میں ہلچل، ارب پتی افراد 500کھرب روپے سے محروم

نیویارک(خبرایجنسی)عالمی سیاست میں ہلچل کے باعث ارب پتی افراد 500کھرب روپے سے محروم ہوگئے،عالمی اداروں کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2018 میں عالمی سیاست میں ہلچل، کاروباری مارکیٹ میں غیر یقینی اور ڈالر میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت میں پہلی مرتبہ ایک دہائی بعد کمی دیکھی گئی۔ملٹی نیشنل سرمایہ کار کمپنی یو بی ایس اور ملٹی پروفیشنل انویسٹمنٹ کمپنی (پی ڈبلیو سی) کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2018 میں دنیا کے ارب پتی افراد کی مجموعی دولت میں 388 ارب ڈالر یعنی پاکستانی تقریبا 500 کھرب روپے کی کمی ہوئی۔دونوں اداروں کی مشترکہ رپورٹ میں ایشیا اور امریکا سمیت دنیا کے دیگر خطوں کے ارب پتی افراد کی دولت، ان کی جانب سے سرمایہ کاری کیے جانے اور ان کی دولت میں منافع اور کمی کو دیکھا گیا۔

تازہ ترین