• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ECL سے نام نہ نکل سکا، نواز شریف کی لندن روانگی منسوخ

لاہور ( جنگ نیوز/ نیوز ایجنسیز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی بیرون ملک روانگی منسوخ کر دی گئی، قطر ائر ویز کی پرواز 629 سے نواز شریف کی ٹکٹیں کینسل کر دی گئی ہیں۔

ECL سے نام نہ نکل سکا، نواز شریف کی لندن روانگی منسوخ


انہوں نے آج قطر ایئرویز کی پرواز سے لندن براستہ دوحہ جانا تھا۔ سابق وزیر اعظم کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر بدستور موجود ہے اور حکومت اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کر سکی ہے۔ایگزٹ لسٹ کے حوالے سے نیب نے وزارت داخلہ کو جوابی خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ حکومت خود کرے، وزیر قانون کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا جو سفارشات تیار کر کے وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق کو لندن پہنچتے ہی سیدھے مرکزی لندن کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جہاں ان کی طبی ٹیم کو بھی تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ 

لندن میں موجود پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کو اسی اسپتال میں داخل کروانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جہاں وہ ماضی میں بھی زیرِ علاج رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین