• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات کےایک ملزم کوسزا،2رہا،مغویہ کی بازیابی کاحکم

ملتان(سٹاف رپورٹر)جسٹس آف پیس نے 15 سالہ لڑکی شمع بی بی کو گھر سے اغوا کرکے نکاح کرنے والے ملزمان کو مقدمہ درج ہونے کے باوجود گرفتار نہ کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ سے 15 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ جسٹس آف پیس نے بوگس چیک دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس پی کمپلینٹ سے 14 نومبر کو جواب طلب کرلیا ہے ۔ جسٹس آف پیس نے غیرقانونی طور پر رقم کا مطالبہ اور بیوہ خاتون ناصرہ صفدر کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ گلگشت سے 22 نومبر کو جواب طلب کرلیا ۔ سیشن کورٹ نے حبس بے جا کی درخواست میں پولیس کی پیش کی گئی رپورٹ پر مغویہ مہوش بی بی کی بازیابی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی ہے۔ سیشن کورٹ نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمہ میں ملوث ملزم بلال کو جرم ثابت ہونے پر 8 ماہ قید اور 5 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔ سیشن کورٹ نے واپڈا کی مین لائن میں ڈائریکٹ تار لگا کر بجلی چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم تجمل حسین کی عبوری ضمانت میں پولیس سے 16 نومبر کو ریکارڈ طلب کرلیا ۔ سیشن کورٹ نے منشیات برآمد ہونے کے مقدمات میں ملوث دو ملزمان علی عرفان عرف نومی اورطارق کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ مجسٹریٹ کورٹ نے منشیات کے مقدمہ میں ملزم مجیب الرحمٰن کو اقبالی بیان کرنے پر ایک سال پروبیشن پر رہنے کی سزا کا حکم دیا ہے۔
تازہ ترین