• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گندم کا کوٹہ بحال نہ کرنےپرآٹاچکی مالکان کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان( سٹاف رپورٹر)انجمن آٹا چکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انجمن تاجران فیضی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عارف فصیح اللہ اور طیب خان نے کی۔ مظاہرہین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کوٹہ زبانی مسترد کرنے والے افسر ان کو فوری طور پر معطل کیا جائے اور تاجر برداری کا معاشی قتل بند کیا جائے۔ اگر فوڈ پنجاب کی طرف سے آٹا چکی والوں کی گندم کا کوٹہ بحال نہ کیا گیا تو تاجر برادری فوڈز آفس کا گھیراؤ کرنے پر مجبورجائے گی اور حالات کے خراب ہونے کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر ہوگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب ، وزیر خوراک پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آٹا چکی مالکان کا گندم کوٹہ بحال کیا جائے ۔احتجاجی مظاہرہ میں میاں ارشد ، عبدالرزاق احمد رمضان ،یٰسین ، محمد اسحاق ، اقبال ، اخلاق چوہان ، رحمت اللہ ، اشفاق ، عنایت اللہ ، تنویر ، فاروق، شیخ سلطان ، شاہدخان ، اعجاز ، اویس شریک تھے۔
تازہ ترین