• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹورازم کارپوریشن کا نیشنل گیمز میں کھلاڑیوں کیلئے سیاحتی انفارمیشن ڈیسک قائم

پشاور (وقائع نگار) 33ویں نیشنل گیمز کا پشاور سپورٹس کمپلیکس میں انعقاد‘ ٹورازم کارپوریشن خیبر پختونخوا نے ملک بھر سے آئے 10 ہزار کھلاڑی و آفیشلز کیلئے صوبے کے سیاحتی مقامات بارے معلومات کی فراہمی اور ان کی تفصیلات فراہمی کیلئے سکرین نصب کردی۔ تاکہ کھلاڑی معلومات کی فراہم کے ساتھ ساتھ ان مقامات کو دیکھ بھی سکیں۔ منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپویشن خیبرپختونخوا جنید خان کی ہدایت پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی جانب سے انفارمیشن ڈیسک گیمز کی اختتامی تقریب تک لگا رہے گا جس میں پشاور قیوم سپورٹس کمپلیکس کا رخ کرنے والے کھلاڑیوں کیلئے پمفلٹ‘ بروشرز‘ تحائف اور دیگر معلوماتی اشیاء رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو صوبے کے خوبصورت مقامات کی بنائی گئی دستاویزی فلم اور ویڈیوز دکھانے کیلئے سکرین بھی نصب کی گئی ہے تاکہ پشاور آنے والے کھلاڑی و آفیشلز صوبے کے سیاحتی مقامات کے بارے میں جان سکیں اور ان کے گیمز کے بعد ان مقامات کا رخ کریں۔ منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو اپنے صوبے کے سیاحتی مقامات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی فراہم کریں تاکہ سیاح ان مقامات کا رخ کر سکیں۔ ہمارے صوبے میں سیاحت کے بے شمار مقامات موجود ہیں اور ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کو صوبے کی جانب راغب کیا جائے اور انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ انفارمیشن ڈیسک پر نصب کی گئی سکرین پر پشاور‘ سوات سمیت صوبے کے سیاحتی مقامات پر بنائی گئی ویڈیوز اور ڈاکومنٹریز کو چلایا جا رہا ہے تاکہ سیاح اور کھلاڑی ان کھیلوں کے ساتھ ساتھ محظوظ بھی ہوسکیں۔ 33ویں نیشنل گیمز کا آغاز گزشتہ روز پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہوا‘ جس میں ملک بھر سے 10 ہزار کھلاڑی و آفیشلز چاروں صوبوں‘ آزاد کشمیر‘ گلگت بلتستان‘ پاک آرمی‘ پی اے ایف‘ واپڈا‘ ریلوے سمیت 14 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔
تازہ ترین