کراچی کے علاقے سولجر بازار تھانے کی حدود میں اے ٹی ایم سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق چور اے ٹی ایم کے سیکیورٹی کیمروں کی تار کاٹ کر مشین کھولتا تھا۔ گزشتہ رات 12 بجے بھی ملزم سیکیورٹی کیمروں کی تاریں کاٹ کر چلا گیا تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق صبح 5 بجے ملزم نے اے ٹی ایم مشین کھولنے کی کوشش کی تھی۔
دوسری جانب بینک ملازمین ملزم کی گھات میں بیٹھے تھے، انہوں نے چور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔