• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’پاکستان میں سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ شروع ہو گی‘

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب مقامی طور پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ شروع ہوگی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو اہم کامیابیاں ملی ہیں۔ ایک یہ کہ پاکستان میں اب مقامی طور پر سولر پینلز کی مینو فیکچرنگ شروع ہو گی اور بسوں کی بیٹریاں بھی ملک کے اندر ہی تیار کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ لیتھومائیڈ بیٹری بھی اب وزارت سائنس کی کاوش سے پاکستان میں تیار ہوگی۔

وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تین سے پانچ سال میں توانائی کا شعبہ تبدیل ہو کر رہ جائے گا۔

دوسری جانب انہوں نے کہا کہ وزارت سائنس نے گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے کے واقعات کی روک تھام پر بھی کام شروع کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس سلینڈر پر ایک سم لگے گی جو لیکیج یا کمزور سلینڈر پر خبردار کر دے گی۔

تازہ ترین