کراچی تا سوات ،نایاب گاڑیوں کی دسویں کار ریلی 13 نومبر سے شروع ہورہی ہے۔ اس حوالے سے گورنر ہاؤس میں خصوصی تقریب ہوئی۔
گورنرعمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ونٹیج کار ریلی امن وامان اور سیاحت کو فروغ دینے کے علاوہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر بھی اُجاگر کرے گی۔
ملک میں امن و امان اور سیاحت کو فروغ دینے کے لئے 13 نومبر سے نایاب اور قدیم گاڑیوں کی دسویں ریلی کراچی سے سوات تک نکالی جائے گی، جس میں 22 گاڑیاں شامل ہونگی ۔ ان گاڑیوں میں 1940سے 1960تک کےماڈل شامل ہوں گے۔
گورنر ہاؤس میں موجود ان گاڑیوں کا گورنر عمران اسماعیل نے معائنہ کیا اور مالکان سے ملاقات بھی کی ۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس طرح کی ریلیوں سے دینا کو اچھا پیغام جاتاہے۔
ونٹیج کار کلب پاکستان کے بانی محسن اکرام نے کہا کہ ریلی سے دنیابھر میں پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔
گورنر سندھ عمران اسما عیل کا کہنا تھا کلاسک اور نایاب گاڑیاں رکھنا اُن کا بھی شوق ہے۔