وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نواز شریف کی روانگی کا فیصلہ سنانے کے وقت کا ابھی تعین نہیں کیا گیا ہے۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی کےاجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ذیلی کمیٹی نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ ہم نے فیصلہ میرٹ پر دینا ہے، ہماری تجاویز کابینہ کے پاس جائیں گی، کابینہ کا حتمی فیصلہ ہماری تجاویز دینے کے بعد ہوگا۔
واضح رہے کہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے، وزیر قانون فروغ نسیم کی زیرصدارت کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس رات ساڑھے 9 بجے کے بعد شروع ہوا تھا۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر، میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر ایاز اور ن لیگ کی طرف سے عطاء تارڑ اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان شریک ہوئے۔
کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ای سی ایل سے نواز شریف کا نام نکالنے کے معاملے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو صبح 10 بجے سنایا جائے گا۔