• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر نسیم شاہ کو صدمہ، والدہ کا انتقال اور تدفین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کےنوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی والدہ پیر کی شب انتقال کرگئیں۔ نسیم شاہ والدہ کے جنازے میں شریک نہیں ہوں گے ۔ منگل کو ان کی تدفین کردی گئی۔ نسیم شاہ نے اہل خانہ کے مشورے کے بعد قومی ٹیم کے ساتھ ہی رہنےکا فیصلہ کیاہے۔ ان کے سوگ میں منگل کو پاکستانی کرکٹرز نے سیاہ پٹیاں باندھ کر پریکٹس میچ میں شرکت کی۔ پاکستانی کرکٹرز نے نسیم شاہ سے تعزیت کی اور انہیں دلاسا دیا۔ نسیم شاہ ہوٹل میں رہے اور نہ بولنگ کی اور نہ بولنگ کی ۔ پی سی بی حکام کے مطابق نسیم شاہ کو والدہ کی انتقال کی اطلاع دے دی گئی تھی، تاہم سفر کی طوالت اور اہل خانہ کے ساتھ نسیم شاہ نے بات چیت کے بعد وطن واپس نہ جانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔بورڈ کے ترجمان کے مطابق نسیم شاہ کی والدہ کے انتقال پر ٹیم انتطامیہ اور ٹیم کے ارکان کو بہت افسوس ہے اور سبان کے دکھ میں شریک ہیں۔

تازہ ترین