• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچانک ہونے والی مہنگائی نے عام آدمی کے ہوش اڑا دیئے، متحدہ پاکستان

کراچی( اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے ملک بھر میں سبزیوں اور روز مرہ اشیاء میں ہوشربا اضافے پرگہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں اچانک ہونے والی مہنگائی نے عام آدمی کے ہوش اڑا دئے جو چند روز قبل بجلی اور گیس کے نرخوںمیں اضا فے کا اضافی بوجھ اٹھاکر سخت پریشان تھا لیکن سبزی اور روز مرہ کی اشیا ء کا مہنگا ہونا غریب اور متوسط طبقے کے عوام کی کمر توڑ نے کے مترادف ہے،اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ پیاز ،ٹماٹر ،ادرک ،لہسن گھریلو مصالحہ جات ،آلو کا سب سے زیادہ کھانے میں استعمال شمار ہوتا ہے لیکن ان سب کی قیمتوں میں سیکڑوں روپے کا اضافہ ناقابل یقین ہے،اراکین اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ روز مرہ کی اشیاء جس میں آٹا ،دال ، چینی اور سبزیوں جیسی چیزوں پر مہنگائی کا سختی سے نوٹس لے اور قیمتوں میں کمی کر کےعوام کوسستی اشیا ء فراہم کرے ۔

تازہ ترین