• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جان کا خطرہ ہے لیکن ہمیں کوئی سیکورٹی میسر نہیں،پراسیکیوٹرماڈل کورٹ

کراچی(محمد ندیم /اسٹاف رپورٹر) سٹی کورٹ میں قائم ایک ماڈل کورٹ کے پراسیکوٹر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں جان کا خطرہ ہے لیکن ہمیں کوئی سیکورٹی میسر نہیں۔ جبکہ ججز کو پولیس کی سیکیورٹی حاصل ہے۔ ہمارے کام کے اوقات کار صبح ساڑھے آٹھ بجے سے 3بجے تک ہیں لیکن ہمیں رات آٹھ بجے تک کام کرنا پڑتا ہے۔ ہمیں کنوینس کی سہولت بھی حاصل نہیں ہے۔ ہماری سوشل لائف ختم ہوگئی ہے۔ بارہ گھنٹے کام کرنے کے باوجود ہمیں کوئی الائونس نہیں دیا جاتا۔ بہتر ہوگا کہ تمام عدالتوں کو ماڈ ل کورٹ بنادیا جائے تاکہ مقدمات جلد از جلد نمٹائے جاسکیں۔
تازہ ترین