• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نےہماری سرزمین پر زبردستی قبضہ کیا، پاکستان دو طرفہ معاہدے توڑ دے، علی گیلانی

سرینگر(ایجنسیاں)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کشمیر کاز کی بھرپور حمایت کرنے پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے،سید علی گیلانی نے اپنے خط میں یہ بھی کہا کہ بھارت نے ہماری سرزمین پر زبردستی قبضہ کیا ،پاکستان دو طرفہ معاہدے توڑ دے ، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت چیئرمین نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے نام ایک خط میںاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس میں مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں اورجموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت غیرقانونی طریقے سے تبدیل کرنے کے بھارتی فیصلے کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کی تعریف کی ۔انہوںنے کہاکہ لوگوں کوشدید تشدد کا نشانہ بنانے کے باوجود بھارت جدوجہد آزادی دبانے میں ناکام ہوگیا ہے۔

تازہ ترین