آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍ صفر المظفّر 1442ھ24؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں عہدیدار بلامقابلہ منتخب

پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات


کراچی(جنگ نیوز)پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ڈان نیوز کے شکیل مسعود حسین چیئرمین،ہم نیٹ ورک کے درید قریشی سیکریٹری جنرل اور جیوٹی وی کے میر ابراہیم الرحمان جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہو گئے جبکہ میاں عامر سینئر وائس چیئرمین، اطہر قاضی وائس چیئرمین اور احمد زبیری فنانس سیکریٹری مقرر کئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے سالانہ انتخابات گزشتہ روز ہوئے جس میں ڈان نیوز کے شکیل مسعود پی بی اے کے صدر منتخب ہوئے جبکہ ہم نیٹ ورک کے سی ای او درید قریشی سیکرٹری جنرل منتخب ہو گئے۔دنیا نیوز کے میاں عامر محمود پی بی اے کے سینئر وائس چیئرمین جبکہ کے ٹی این چینل کے اطہر قاضی وائس چیئرمین منتخب ہو گئے۔ جیو ٹی وی کے میر ابراہیم الرحمان جوائنٹ سیکریٹر ی اور آج نیٹ ورک کے احمد زبیری کو فنانس سیکریٹری منتخب کر لیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید