آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ8؍ ربیع الثانی 1441ھ 6؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سندھ ہائیکورٹ، شرجیل میمن و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ سے متعلق ریفرنس میں شرجیل میمن و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے دلائل طلب کرلیے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور منی لانڈرنگ سے متعلق نیب ریفرنس میں شرجیل میمن و دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے شرجیل میمن و دیگرکیخلاف ریفرنس کی تفصیلات پیش کردیں۔ ریفرنس میں شرجیل میمن سمیت 12ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔ ریفرنس میں شرجیل میمن کی اہلیہ صدف شرجیل اور والدہ زینت کو بطور ملزمان نامزد کیا گیا ہے۔ دیگر ملزمان میں ذیشان، اظہار حسین، محمد سہیل، سیف اللہ لوہار، آغا احسن، شوکت علی تھیبو، وسیم اختر تھیبو اور کامران گل شامل ہیں۔

اہم خبریں سے مزید