ممبئی (نیوز ایجنسی)با لی وڈ کی معروف بزرگ گلوکارہ لتا منگیشکر کی حا لت میں بہتری آ ئی ہے اور انہیں آ ئی سی یو سے شفٹ کر دیا گیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ لتا منگیشکر ان دنوں علیل ہیں اور انہیں گزشتہ روز جنوبی ممبئی کے بریک کینڈی اسپتال داخل کیا گیا تھا۔
اب ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے اور انہیں آئی سی یو سے منتقل کردیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ 90سالہ گلوکارہ کی حالت بہتر ہوئی ہے۔