• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی بورڈ ، میٹرک امتحانات 22 فروری سے شروع ہونگے، داخلہ شیڈول جاری

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کی روشنی میں راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام میٹرک سالانہ امتحان 22فروری سے شروع ہو گا،جس کیلئے آن لائن داخلہ فارم کی وصولی کا شیڈول جاری کیا گیاہے،سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 6دسمبر ، دو گنا فیس کے ساتھ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 16دسمبر جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 23دسمبر ہے، تین گنافیس اور 200روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ آخری تاریخ11 فروری مقرر کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام پرائیویٹ امیدواران داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس 1000روپے بھی جمع کرائینگے۔داخلہ فارم پروسینگ فیس 425 روپے تمام ریگولر /پرائیویٹ امیدواران کو درج بالا فیسوں کے ساتھ جمع کروانی ہو گی۔سند/سرٹیفکیٹ فیس 600روپے تمام ریگولر/ پرائیویٹ پارٹII- اور کمپوزٹ امتحان میں شرکت کرنیوالے امیدواران کو بھی جمع کروانی ہوگی۔
تازہ ترین