• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تربیتی نشست کا انعقاد

لاہور(وقائع نگار خصوصی )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے زیراہتمام ختم نبوت تربیتی نشست جامعہ مسجد عبداللہ بن مسعود باگڑیاں گرین ٹاؤن میں ہوئی۔تربیتی نشست میں مدرسہ عربیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر کے شیخ الحدیث مولانا غلام رسول دینپوری، مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا محمدآصف انبالوی سمیت کئی علماء ا کرام نے شرکت کی۔مولاناغلام رسول دین پوری نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ ہمیشہ حساس رہی ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا ہے۔عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی اساس اور بنیاد ہے۔عقیدہ ختم نبوت محفوظ ہے تو سارا دین محفوظ ہے۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ ناموس رسالت کا قانون تمام انبیاء کرام کی عزت اور ناموس کا دربان اور چوکیدار ہے۔
تازہ ترین