آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

امیر الدین میڈیکل کالج میں نئے طلباء کیلئےخصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدایت

لاہور(جنرل رپورٹر )جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کیلئے میرٹ پر آنے والے طلباء و طالبات کے نا م کالج کی ویب سائٹ پر آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔ پرنسپل اے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر نے داخلہ حاصل کرنے والے بچوں کیلئے امیر الدین میڈیکل کالج میں خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ جو ان سٹوڈنٹس کی مناسب رہنمائی کرے گا۔داخلہ حاصل کرنے والے ان 100طلبا وطالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ 14نومبر 2019کو سٹوڈنٹس آفئیر زسیکشن میں اپنی تعلیمی اسناد و داخلہ فارم پیش کریں۔

لاہور سے مزید