آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات 14؍ربیع الثانی 1441ھ 12؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

افغانستان: کابل میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 7 ہی زخمی ہو گئے۔

افغانستان: کابل میں کار بم دھماکا، 7 افراد ہلاک


ترجمان افغان وزارتِ داخلہ نصرت رحیمی کے مطابق دھماکا صبح سویرے کابل کے علاقے قصبہ میں وزارتِ داخلہ کی عمارت کے قریب ہوا۔

دھماکے میں متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دھماکے کا ہدف کیا تھا یہ اب تک واضح نہیں ہو سکا ہے، جبکہ دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔

لوگر: امریکی فضائیے کے حملے میں 4 افغان فوجی ہلاک

گزشتہ روز امریکی فضائیہ نے افغانستان کے ضلع لوگر میں پل نامی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں غلطی سے افغان فوج کی چیک پوسٹ کو نشانہ بنا دیا جس کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے 4 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگجوؤں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران امریکی فضائیہ نے بھی بھرپور حصہ لیا اور اسی دوران غلطی سے طالبان کی کمین گاہ سمجھ کر افغان فوج کی چیک پوسٹ پر بمباری کر دی جس کے نتیجے میں 4 فوجی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیئے: افغانستان، امریکی فضائی حملے میں 42 طالبان ہلاک

واضح رہے کہ اسی ضلع میں 2 روز قبل امریکی فوج کی ایک گاڑی کو باردوی سرنگ کے دھماکے میں اڑا دیا گیا تھا جس میں ایک مقامی ڈرائیور ہلاک ہوا تھا، دھماکے بعد امریکی فضائیہ نے اس علاقے میں فضائی کارروائی کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید