• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امل کیس: ہیلتھ کیئر کمیشن نے نئی رپورٹ تیار کرلی


کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہونے والی کم عمر بچی امل کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔ سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے نئی رپورٹ تیار کرلی ہے جسے سپریم کورٹ میں جمع کرایا جائے گا۔ امل کے والد نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

امل کے والد عمر عادل کا کہنا ہے کہ رپورٹ میں تمام حقائق کو سامنے لایا گیا ہے۔ رپورٹ پرکاروائی ہوئی تو نجی اسپتال سے متعلق حقائق سامنے آجائیں گے۔

امل کیس: ہیلتھ کیئر کمیشن نے نئی رپورٹ تیار کرلی
امل گذشتہ سال 17 اکتوبر کو کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھی۔

رپورٹ میں ہیلتھ کیئر کمیشن نے اسپتال کے لائسنس کی منسوخی اور جرمانے کی سفارش کی ہے۔

امل کے والد کا کہنا ہے کہ جو رپورٹ ہمیں ہیلتھ کئیر کمیشن نے دی ہے وہ تسلی بخش ہے۔ امید ہے کہ یہی رپورٹ ہیلتھ کیئر کمیشن حکام سپریم کورٹ میں جمع کروائینگے۔ سپریم کورٹ نے ہیلتھ کیئر کمیشن کو واقعے کی مکمل رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دئیے تھے۔

امل گذشتہ سال 17 اکتوبر کو کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھی۔

تازہ ترین