• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سزا یافتہ قیدی سے سیکیورٹی بانڈ مانگ سکتی ہے، بابراعوان


سابق وفاقی وزیر قانون اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے سیکیورٹی بانڈ مانگنے کے موقف کی حمایت کردی۔

ایک بیان میں بابر اعوان نے کہاکہ حکومت کو بیرون ملک جانے والے سزا یافتہ قیدی سے سیکیورٹی بانڈ مانگنے کا اختیار ہے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ حکومت سزا یافتہ قیدی کو باہر ملک جانے کی اجازت دینے کے ساتھ کئی شرائط بھی عائد کرسکتی ہے ۔

سابق وزیر قانون نے یہ بھی کہاکہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارڈیڑھ سال سے ملک اور عدالتوں سے فرار ہیں، پوچھا جاسکتا ہے کہ کیا وہ لندن میں علاج سے صحت مند ہوگئے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھی اگراسحاق ڈار کی طرح باہر جاکر واپس نہیں آتے تو؟ جواب دہ تو حکومت کو ہونا ہے، پھر یہی کہا جائے گا کہ عمران خان نے این آر او کیا ہے۔

تازہ ترین