• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی رہنماؤں نے بھی بانڈ بھروانے کا موقف مسترد کردیا

حکومتی رہنماؤں نے بھی بانڈ بھروانے کا موقف مسترد کردیا


سابق وزیراعظم نواز شریف کے علاج کے لیے رقم کا بانڈ بھروانے کے موقف کو حکومتی رہنماؤں نے بھی مسترد کردیا ہے۔

حکمران جماعت تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر اور اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینیٹر محمد علی سیف نے اپنی ہی جماعت کے وزیر قانون فروغ نسیم کا موقف مسترد کردیا۔

دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے الگ الگ گفتگو میں نواز شریف کے علاج کے لیے رقم کا بانڈ بھروانے اور 4 ہفتے کی شرط عائد کرنے پر سوال اٹھادیے۔

بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ حکومتی فیصلہ اگر عدالت میں چیلنج کیا گیا تو ہو سکتا ہے عدالت اسے مسترد کر دے۔

سینیٹر محمد علی سیف نے کہا کہ ایگزٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نام نکالنے کے لیے بانڈ بھرنے کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ قانونی نہیں سیاسی ہے اور اس کے نتیجے میں ایک نئی نظیر قائم کی جا رہی ہے، اس فیصلے کو کوئی قانونی یا منطقی دماغ قبول نہیں کر رہا۔

تازہ ترین