• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ادائیگی کو قومی فریضہ سمجھنا پڑے گا، وزیراعظم

ٹیکس ادائیگی کو قومی فریضہ سمجھنا پڑے گا، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں ٹیکس ادائیگی کو قومی فریضہ سمجھنا پڑے گا۔

ایف بی آر افسران سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب ہم حکومت میں آئے تو ہمیں تاریخی خسارے ملے، سرمایہ کاروں میں فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر ) کا جو خوف ہے اس کا خاتمہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس پیسا ہے مگر ہم ٹیکس نظام میں انہیں شامل نہیں کرپائے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ آدھے ٹیکس قرض کی ادائیگی میں خرچ ہوجاتے ہیں، ہمیں ٹیکس ادائیگی کو قومی فریضہ سمجھنا پڑے گا۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ جب تک حکومت پر اعتماد بحال نہیں ہوگا لوگ ٹیکس نہیں دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کررہی ہے، اخراجات میں کفایت شعاری سے خسارے میں کمی آئی ہے۔

تازہ ترین