• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی مکمل فٹ قرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم انتظامیہ اور فزیو تھراپسٹ نے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کومکمل فٹ قرار دے دیا ہے۔میڈیا منیجر کے مطابق محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ۔ محمد رضوان ہاتھ کے انگوٹھے میں اب کوئی تکلیف محسوس نہیں کر رہے ۔ نسیم شاہ پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں ۔ نوجوان نسیم شاہ نے والدہ کے انتقال کے بعد مضبوط اعصاب کا مظاہرہ کیا ہے۔

تازہ ترین