آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ9؍ربیع الثانی1441ھ 7؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہر پانچواں شخص ذیابیطس کا مریض، موٹاپے کا شکار افراد زیادہ نشانے پر، میرخلیل الرحمٰن سوسائٹی کا سیمینار

لاہور (رپورٹ وردہ طارق) ذیابیطس ایک خاموش قاتل ہے،پاکستان میں ہرپانچواں شخص اس مرض کا شکار ہے موٹاپےکاشکارافرادمیں ذیابیطس لاحق ہونےکےامکانات بڑھ جاتے ہیں،اگر یہ مرض ایک بار لاحق ہو جائے تو پھر ساری عمر ادویات استعمال کرنا پڑتی ہیں۔ 35انچ سے زائدکمروالےمرداور31انچ سےبڑی کمروالی خواتین ذیابیطس نے نشانے پر ہیں یہ مرض موروثی طور پر بھی لاحق ہوتا ہے، ذیابیطس کی دو اقسام ہیں۔ ٹائپ ون ذیابیطس اور ٹائپ ٹو ذیابیطس وہ لوگ جن کے خاندان میں یہ مرض پایا جاتا ہے ان کو اپنا شوگر لیول چیک کرتے رہنا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) اور نورنارڈ ڈسک فارما کے زیراہتمام عالمی یوم ذیابیطس کے حوالے سے ہونے والے خصوصی سیمینار و آگاہی واک میں کیا۔ چیف آرگنائزر ہیڈ آف میڈیسن و الائیڈ ڈیپارٹمنٹ فاطمہ میموریل ہسپتال، صدر پاکستان اینڈو کرائن سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر خورشید احمد خان تھے۔ چیئرپرسن ڈین ایف ایم

ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری پروفیسر رخشندہ رحمان تھیں ، کو چیئرپرسن پرنسپل ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری پروفیسر بلال بن یونس، ڈائریکٹر ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری پروفیسر صولت صدیق تھے۔ چیف گیسٹ شہیمہ رحمان تھیں۔ میزبانی کے فرائض چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی واصف ناگی نے سرانجام دیئے۔ شہیمہ رحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا دن رات محنت کر کے ہم نے ایف ایم ایچ کو آج اس مقام پر پہنچایا ہے اور آج یہاں پر بہترین فیکلٹی موجود ہے۔ طلباء و طالبات اس بہترین لیڈر شپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں ۔

ملک بھر سے سے مزید