کراچی (جنگ نیوز) خواجہ آصف اور فردوس آپا (ڈمیز) کا جمعرات کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”خبرناک“ میں آمنا سامنا ہوگا۔ شو کے دوران جن دیگر موضوعات پر گفتگو ہوگی اُن میں ”قومی خزانے میں اونچے درجے کا سیلاب، نواز شریف کا ڈرائیور غائب کیوں ، ڈالر کی ہوس نے خون سفیدکردیا، بینا اور نابینا آپے سے باہر، نہ استعفیٰ ملا نہ ٹماٹر اور میاں صاحب بیمار کیوں ہوئے “۔ شامل ہیں طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میراور عائشہ جہانزیب کے ساتھ رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔