• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فضائیہ کی غزہ پر بمباری جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہوگئی، اسرائیل پر راکٹوں سے حملہ

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز)اسرائیلی فضائیہ کی دو روز سے غزہ پر بمباری جاری ہے جس کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے ،اس سے پہلے اسرائیلی فضائیہ نے گھروں پر بمباری کرکے ایک فلسطینی کمانڈر کو شہید کردیا تھا اسلامک جہاد کے کمانڈرابوالعطا اور ان کی اہلیہ شہیدہوگئے تھے ۔اسرائیلی فضائیہ کی دو روز سے بمباری کے جواب میں فلسطینیوں نے ڈھائی سو سے زائد راکٹ فائرکیے،دوسری جانب انتہا پسند اسرائیلی وزیر بنیامین نیتن یاہو نے غزہ سے تعلق رکھنے والی فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامک جہاد کو خبردار کیا ہے کہ وہ راکٹ حملے روک دے ،ورنہ وہ مزید ’’ صدموں کو سہنے‘‘ کے لیے تیار رہے۔ فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں اسرائیل نے فضائی حملوں کی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔

تازہ ترین