• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر کے پلیٹ فارم سے خالد محمود نے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) برطانیہ کے آئندہ ماہ عام انتخابات کے لیے حلقہ پیری بار سے مسلسل پانچ مرتبہ جیتنے والے ممبر آف پارلیمنٹ خالد محمود نے جیت کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے چھٹی مرتبہ میدان میں اترتے ہوئے لیبر پارٹی کے پلیٹ فورم سے اپنی مہم کا آغاز کردیا۔ اس موقع پر حلقہ پیری بار سے منتخب کونسلرز، کاروباری شخصیات ایم پی خالد محمود کے آفس اسٹاف اور دیگر حمایتیوں نے رنگا رنگ انتخابی مہم میں ری ایلیکٹ خالد محمود کے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ ایم پی خالد محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ میں انتہائی خوش قسمت ہوں جسے آپ جیسے سپورٹر ملے ہیں، مسلسل چھٹی مرتبہ الیکشن کا آغاز کردیا ہے۔برطانیہ کو ترقی کی راہ پر گامزنکرنے، بریگزٹ جیسے ایشو سے لیبر پارٹی ہی صحیح طریقہ سے نمٹ سکتی ہے۔ آپ12دسمبر کو باہر نکلیں اور لیبر کو کامیاب کریں۔ک
تازہ ترین